Ahmed Alvi

Add To collaction

10-Sep-2023 مزاحیہ شاعری

ہزل 

روشن ہو مقدر پھر کیا خاک ہمارا

ادرک میں ہی محدود ہے ادراک ہمارا


تقسیم کے دن سے ہی مسلماں ہے معلق

کچھ ہند میں اپنا ہے نہ کچھ پاک ہمارا


منزل ہے گروپ ایڈمن بننے کی ہماری 

اب صرف ہے مستقبل ٹک ٹاک ہمارا


بے شکل سی مٹی کو بھی مل جائے کوئی شکل

کچھ دیر گھما دے جو یہ اک چاک ہمارا 


اے آئی سے بوڑھے کو بناتا ہے جواں مرد 

 بچہ ہے بہت آج کا چالاک ہمارا 


اک شعر نے حاکم کو کیا شہر میں ننگا 

اک شعر کچھ اتنا ہوا بے باک ہمارا


احمدعلوی 





   16
0 Comments